پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںاسرائیلی فوج غزہ میں ہفتہ بھر جنگ کی تیاری کر رہی ہے:...

اسرائیلی فوج غزہ میں ہفتہ بھر جنگ کی تیاری کر رہی ہے: فوجی اعلان

تل ابیب ( ہمگام بیوز) اسرائیل نے گذشتہ روز [جمعہ] سے غزہ کی پٹی میں مزعومہ فوجی اہداف پر حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ ایک فوجی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں ایک ہفتہ مزید جنگ جاری رکھنے کی تیاریوں کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

فوجی ترجمان اویچائی ادرعی نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے علاقے میں اسلامی جہاد کے چالیس سے زاید ٹھکانوں پر تیس فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں پچاس میزائل اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں پانچ میزائل لانچنگ پیڈز، چھ اسلحہ ساز فیکٹریاں، میزائل گودام، ہاون میزائل سٹوریج سائٹ اور جہاد اسلامی کے زیر استعمال چھ کنڑول سینٹر شامل تھے۔
60 میزائل تباہ

صہیونی فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ حملے کے آغاز سے اسلامی جہاد نے اسرائیل پر 160 راکٹ داغے ہیں۔ ان میں 130 راکٹ غزہ کی سرحد کے اس بار اسرائیل میں گرے جبکہ تیس راکٹ غزہ کی پٹی میں ہی گر کر تباہ ہو گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئرن ڈوم نامی ائر ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے آنے والے ساٹھ راکٹ ناکارہ بنائے جو آئرن ڈوم کی 95 فیصد کامیابی پر دلالت کرتا ہے۔ راکٹوں کی بڑی تعداد غیر آباد کھلے مقامات یا ایسی جگہوں پر گری جہاں اسے فضا میں نشانہ بنانا ضروری نہیں تھا۔

اسلامی جہاد کی گرفتاریاں
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غرب اردن کے علاقے میں کم سے کم 19 اسلامی جہاد کے ارکان کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیل کے اندر داخلی سلامتی سے متعلق آپریشز کے نگران ادارے سین بیت نے غرب اردن کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے تاکہ جہاد اسلامی کے ارکان کو گرفتار کیا جا سکے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ نے بتایا کہ ہفتے کی صبح غرب اردن میں چھاپوں کے دوران ہونے والی بیس افراد کی گرفتاریوں میں 19 کا تعلق تحریک جہاد اسلامی سے بتایا جاتا ہے۔

باسم السعدی کی گرفتاری
غزہ میں حالیہ کشیدگی رواں ہفتے غرب اردن کے علاقے میں جہاد اسلامی کے باسم السعدی نامی رہنما کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئی۔ ان پر اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ ترتیب دینے کا الزام تھا۔

اسرائیل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ غزہ میں جہاد اسلامی کے ارکان باسم السعدی کی گرفتاری پر ردعمل کی خاطر جنوبی اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس سے مجبور ہو اسرائیلی فوج نے تنظیم کے اہداف پر ’’پیشگی حملہ‘‘ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز