سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںاسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا: نیتن یاہو

اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا: نیتن یاہو

تل ابیب (ہمگام نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انھوں نے ایران کی جانب سے جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے سے جزوی طور پر دستبرداری کے ردعمل میں اسرائیل کے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔
نیتن یاہو نے بدھ کو اسرائیل کے میموریل ڈے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا:’’ آج صبح ادھر آتے ہوئے میں نے یہ سنا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے لیکن ہم اس کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم ان کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے جو ہمیں ہلاک کرسکتے ہیں‘‘۔
قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں ایران کے مفادات کو امریکی پابندیوں سے تحفظ مہیا نہیں کرتیں تو وہ اعلیٰ سطح کی یورینیم کی افزودگی شروع کردے گا۔
ایران کے قومی ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی تقریر میں صدر روحانی نے کہا کہ سمجھوتے پر دستخط کرنے والے باقی 5 ممالک برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، چین اور روس کے پاس 60 روز ہیں ، انھیں اس عرصے میں ایران کے تیل اور بنک کاری کے شعبے کو امریکا کی پابندیوں سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز