انقرہ (ہمگام نیوز) مانٹیرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نائجیرین ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں فلسطین پر اسرائیل کے حملوں سے متعلق عالمی رویے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل قانون، انصاف اور ضمیر سے ماورا ایک غیر قانونی ریاست ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کوسبق سکھائے۔
رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی کہ نائجیریا صیہونی ظلم و بربریت کے معاملے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چار روز سے اسرائیل نے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں پر فضائی بمباری کی ہے جس سے 100 کے قریب شہری جاں بحق 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
میڈیا زرائع کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے آج بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس بھی امریکا نے موخر کر وا دیا ہے۔