غزہ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کر دیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا گیا ہے ۔اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں نے اسرائیلی فورسز کی سیکورٹی میں ریلی نکالی۔ ریلی کے خلاف فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا۔


