یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںاسرائیل نے جنوبی لبنان پر توپ کے 20 گولے داغ ڈالے

اسرائیل نے جنوبی لبنان پر توپ کے 20 گولے داغ ڈالے

بیروت (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو علی الصباح جنوبی لبنان میں متعدد ٹھکانوں پر توپ کے 20 گولے داغے۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق کارروائی میں جنوبی لبنان میں مجدل زون اور زبقین کے درمیان واقع علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ لبنانی اراضی سے ایک راکٹ گرینیڈ داغا گیا جو اسرائیل میں ایک کھلے مقام پر گرا۔
اس کارروائی کے جواب میں اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس کے توپ خانے نے جنوبی لبنان میں راکٹ داغے جانے کے ذریعے کو نشانہ بنایا۔

ادھر اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) کے کمانڈر ارولڈو لازارو نے اپنی ٹویٹ میں زور دیا ہے کہ تناؤ کی صورت حال میں تمام فریق سکون اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
واضح رہے کہ 2006ء میں اسرائیل اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے درمیان جنگ کے بعد سے اسرائیل کی شمالی سرحد پر عمومی سکون دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز