جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںاسرائیل کو فلسطینیوں سے مذاکرات کی ضرورت ہے،امریکی وزیرخارجہ

اسرائیل کو فلسطینیوں سے مذاکرات کی ضرورت ہے،امریکی وزیرخارجہ

روم (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ابراہیم معاہدوں کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان معاملات میں بہتری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلینکن نے اطالوی دارالحکومت روم میں اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لاپیڈ سے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یائر لاپیڈ نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ویانا میں ایران اورامریکا کے درمیان جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پر سنگین تحفظات ہیں کیونکہ دونوں ممالک کو گذشتہ چند سال کے دوران میں ہونے والی غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے۔

ویانا میں ایران اور امریکا اپریل سے 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔اس میں بین الاقوامی پابندیاں کے خاتمے کے بدل میں تہران کی جوہری سرگرمیوں پرقدغنیں عاید کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کے بارے میں بعض سنگین تحفظات ہیں اورانھیں پریس کانفرنسوں کے ذریعے نہیں بلکہ ویانا میں براہ راست دوبدو مذاکرات میں دور کیا جانا چاہیے۔روم میں امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات سے قبل یائرلاپیڈ نے پریس کانفرنس میں مختصر بات چیت کی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گا۔ان کا کہنا تھاکہ گذشتہ چند سال کے دوران میں غلطیاں سرزدہوئی ہیں۔اسرائیل کے دوجماعتی مقف کو نقصان پہنچا ہے۔اب ہم مل جل کر ان غلطیوں کا ازالہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز