جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںاسرائیل کے غزہ پربمباری، اسلامی جہاد کے یروشلم اور عسقلان پر راکٹ...

اسرائیل کے غزہ پربمباری، اسلامی جہاد کے یروشلم اور عسقلان پر راکٹ حملے

غزہ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اتوار کو اعلان کیا ہےکہ غزہ میں امن اور استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیر اعظم یائرلپیڈ اور بینی گینٹز کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے اسلامی جہاد کے کمانڈرمنصور کی ہلاکت ایک “آپریشنل اور انٹیلی جنس کی کامیبا کوشش” تھی۔انہوں نے اس آپریشن کو ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے اور راکٹ لانچ کرنے والی ٹیموں کی کارروائیوں کو ناکام بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فورسز “عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے درست اور ذمہ دارانہ انداز میں کام کر رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک آپریشن جاری رکھنا ضروری ہوا اسے جاری رکھاجائے گا۔

اسرائیلی قیادت کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور اسلامی جہاد کے درمیان جاری مسلح کشیدگی کے آغاز کے بعد پہلی بار یروشلم کے علاقے میں آج صبح سائرن بجے۔ اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یروشلم کے آس پاس میں سائرن نجائے گئے ہیں۔

“العربیہ” اور “الحدث” کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ یروشلم کے آس پاس میں دو راکٹوں کو روکا گیا ہے۔

دوسری طرف اسلامی جہاد نے بیت المقدس پر راکٹ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یروشلم پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں جبکہ القدس بریگیڈز نے کسوفیم میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اخبار “ٹائمز آف اسرائیل” نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے عسقلان کی طرف بہت سے راکٹ داغے گئے اور آئرن ڈوم سسٹم نے انہیں روک دیا۔ اخبار نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے تازہ ترین راکٹ حملے میں جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے، کیونکہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں وہاں اہداف کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

اسرائیل کی ’وائی نیٹ‘ نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اہداف کے خلاف فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف 580 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے 100 سے زائد فلسطینی علاقوں میں گر کر تباہ ہو گئے جب کہ تقریباً 480 راکٹ اسرائیل میں داخل ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئرن ڈوم سسٹم نے تقریباً 200 میزائلوں کو روکا جس کی کامیابی کی شرح 96 فیصد ہے۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 21 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں جاری آپریشن میں اسلامی جہاد کی اعلیٰ کمان کو کچل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز