Homeخبریںاسلامی انتہا پسند وں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے :برطانیہ

اسلامی انتہا پسند وں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے :برطانیہ

لند ن(ہمگام نیوز)برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسا مے نے کہا ہے کہ اسلامی انتہا پسندوں کا برطانوی اقدار کو رد کرنے والا رویہ برداشت نہیں کرسکتے ۔ ایک بیا ن میں انھوں نے کہا کہ مستقبل کی حکومت انتہا پسندوں کے زیر استعمال جگہوں کو بند کر ے گی ۔انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی کو روکنے کے لیے نئے قوانین لائیں گے ۔تھریسا مے نے کہا کہ برطانیہ میں ہر کسی کی ذمہ داریاں اور حقوق ہیں اور انھیں چاہیے کہ وہ قوانین اور اداروں کا احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ برطانوی شہریت کے قانون ، انگلینڈ اور ویلز میں اسلام کے قانونی نظام کا بھی از سرِ نو جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ وہ برطانوی اقدار سے کتنی مطابقت رکھتے ہیں۔

Exit mobile version