سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںاسلامی شدت پسندی کیخلاف ملکر کام کیا جائے۔ٹرمپ

اسلامی شدت پسندی کیخلاف ملکر کام کیا جائے۔ٹرمپ

ریاض(ہمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ مل کر مسلم شدت پسندی کے خلاف جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کے بقول یہ مختلف مذاہب کے مابین جنگ نہیں ہے بلکہ یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے۔ آج ٹرمپ نے ریاض میں عرب اسلامی امریکی سربراہی اجلاس کے دوران مزید کہا کہ عرب ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کی خاطر خود بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس اجلاس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سمیت پچاس سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز