Homeانٹرنشنلاسپین میں صنفی بنیاد پرتشدد کا مشتبہ واقعہ؛دھماکے میں دو افراد ہلاک

اسپین میں صنفی بنیاد پرتشدد کا مشتبہ واقعہ؛دھماکے میں دو افراد ہلاک

بارسلونا ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے اسپین کے شمالی قصبے اوریو میں ایک دھماکے میں دو افراد،ایک مرد اور ایک عورت، ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعہ کی ممکنہ طور پر صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے طور پرتحقیقات کی جا رہی ہے۔

باسک ریجن کے محکمہ داخلی سلامتی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے فرانس کی سرحد کے قریب واقع قصبے میں ہوا۔اس وقت اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا کہ ان دونوں کی ہلاکت کے علاوہ کوئی اور شخص زخمی ہوا ہے۔ ماہی گیروں کےاس قصبہ کی آبادی قریباً 6 ہزار نفوس پرمشتمل ہے۔

مقامی میڈیا اداروں کے مطابق باسک ریجن کے سربراہ انیگوارکلو نے مزید تفصیل بتائے بغیر اس المناک واقعہ کو’صنفی بنیاد پرتشدد کا افسوس ناک شاخسانہ قراردیا ہےاور وہاں ہونے والی ایک سیاسی ریلی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکرنے کا مطالبہ کیا۔

ہسپانوی خبررساں ادارے ‘ای ایف ای’ نے پولیس ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ بچّوں کے کھیل کے میدان سے کچھ ہی فاصلے پرفٹ پاتھ بینچ پردھماکا ہوا تھا اوردھماکے کا سبب بننے والا پیکج دونوں مہلوکین میں سے ایک کے پاس تھا۔

Exit mobile version