پیر, مئی 20, 2024

خبریں

تازہ ترین

سرباز میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک جاں بحق

سرباز (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سرباز تا راسک محور پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرباز تا راسک ایکسز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ مصطفی محمود زہی ولد نور محمد ساکن خاش جانبحق ہوگئے۔  رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ ایک کار کے ساتھ سرباز محور سے راسک جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وہ جاں بحق ہو گیا۔  رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دشتیاری، گڑھے میں گر کر ایک افغان شہری جانبحق

دشتیاری(ہمگام نیوز ) بروز جمعہ کو راھی نگور راسک اور چابہار محور پر واقع "سنگ کوہ" بجری کولہو کمپنی کے کھودے گئے گڑھے میں ایک افغان شہری ڈوب کر جانبحق ہو گیا۔  رپورٹ موصول ہونے تک اس افغان شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ اس سٹون کرشر کے کارکنوں میں سے ایک تھے ۔

بی ایس ایف کے تیسرے مرکزی کونسل سیشن کا دوسرا بند کمرہ اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا، جاوید بلوچ مرکزی چیئرمین...

شال(ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا تیسرے مرکزی کونسل سیشن مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ کی زیر صدارت میں 20/18/17 مئی 2024 کو بیاد شہدائے بلوچستان اور بنام بلوچ خواتین کراچی میں جاری ہے ۔ دو دن کے بند کمرہ اجلاس 17 اور 18 مئی کے ایجنڈوں میں مرکزی چیئرمین کا ابتدائی خطاب، تنظیم کا دو سالہ سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، آئین سازی، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال، آئندہ لائحہ عمل و الیکشن اور سابقہ چیئرمین کے اختتامی خطاب شامل تھے، الیکشن کمیشن کی توسط سے مرکزی کابینہ اور مرکزی سینٹرل کمیٹی کا چناؤ کیا...

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مقامی لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے

ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی کی ایک نئی ٹیم کوئٹہ سے پہنچی ہیں جن کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے بیس سے زائد لوگوں کو لاپتہ کیا ہے۔ جس میں سے زیادہ تر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے یا پھر لواحقین کو میڈیا میں جانے سے ریاستی اداروں کی طرف سے روکا جارہا ہے۔ جبکہ چند افراد کی شناخت ہوگئی ہیں جن میں حبیب اللہ ولد ٹیلی خان بگٹی، عالمان ولد وندو بگٹی، لطیف ولد جوانسال بگٹی...

تربت، آپسر میں سی ڈی ٹی کے ہاتھوں لاپتہ کیئے لواحقین کا پریس کلب میں پریس کانفرنس

تربت(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق آپ سر ڈنے سر کے رہائشی طارق دائود و خواتین نے ہفتہ کی شام تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی و دیگر فورسز نے ہمارے گھروں سے گزشتہ شب 1 بجے کے قریب 4 افراد اٹھا کر لاپتہ کردئیے ہیں فوری طور پر انہیں بازیاب کیا جائے اگر 2 دن کے اندر رہا نہ ہوئے تو ڈی بلوچ اور ہوشاپ کے مقام پر سی پیک شاہراہ غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن چاروں نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا...