سه شنبه, نوومبر 12, 2024
Homeخبریںاصفہان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے شہید بلوچ نوجوانوں کی...

اصفہان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے شہید بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 13 جون بروز منگل کی صبح اصفہان صوبے میں واقع خورجندق محور میں قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے چار بلوچ سوختبروں کی شناخت کی تصدیق ہو گئی۔

 ان بلوچ سوختبروں( تیل اور گیس کے کاروبار سے منسلک افراد) کی شناخت “سعید گورگیج”، “عزیز قنبر زہی گورگیج” اور “بہزاد لہجائی” کے نام سے ہوئی ہے، یہ تینوں زاہدان اور صوبہ گلستان کے گاؤں “تنگ راہ” کے رہائشی ہیں اور چوتھا 15 سالہ ادریس گمشادزہی ولد جمعہ گمشادزہی ہیں جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

اس فائرنگ میں جو گاڑیوں کے الٹنے اور آگ پکڑنے کا باعث بنی، “ثناء اللہ سرگلزئی” اور “سعید کبدانی” نامی دو افراد، جن کی عمریں 20 سال ہیں اور زاہدان سے ہیں، زخمی ہوئے جنہیں نایین کے ایک ہسپتال لے منتقل کیا گیا

 رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے ان کی تیل سے بھری گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کے بعد تینوں گاڑیاں الٹ گئیں، دو گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور چار افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گئے ـ

واضح رہے کہ ادریس کے والد جمعہ گمشادزہی زاہدان کی جیل میں قید ہیں اور ادریس خاندان کا واحد کفیل تھا اور جب سے اس کے والد کو قید کیا گیا تھا وہ مزدوری اور تیل اور گیس کے خرید و فروخت میں مصروف ہوگیا تھا تاکہ خاندان کی کفالت کیا جا سکے ـ

 واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں مناسب اور مستحکم ملازمتوں غیر بلوچوں کے براجمان ہونے کے بعد بلوچستان میں بہت سے شہری ایندھن بردار اور سوختبری کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں لیکن ہر سال قابض ایرانی فوج ، پولیس اور دیگر فور کی فائرنگ سے اور سڑک حادثات میں سینکڑوں بلوچ شہری جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز