شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںاصفہان کی دستگرد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو افغان شہری کے...

اصفہان کی دستگرد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو افغان شہری کے ساتھ پھانسی دے دی گئی

اصفہان (ہمگام نیوز) حالوش نیوز کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ بتایا کہ گزشتہ روز 26 جولائی کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی اور ایک افغان شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جنہیں اس سے قبل منشیات فروشی الزامات کی وجہ سے سزائے موت دے کر اصفہان کی دستگرد جیل میں پھانسی دی گئی۔

ان دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ بلوچ شہری کا نام “غلام نورزہی” شادی شدہ ہیں اور زاہدان کا رہنے والا ہے اور اصفہان کا رہائشی ہے جبکہ افغان شہری کی شناخت 38 سالہ جمعہ بارکزہی ہے ـ
رپورٹ کے مطابق، غلام اور جمعہ کو 2018 میں اصفہان میں ایک مشترکہ مقدمے میں منشیات کی ٹریفکنگ اور رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزائے موت پر عمل درآمد تک اصفہان کی دستگرد جیل میں قید تھے۔

ان دونوں قیدیوں کو اتوار 24 جولائی کو قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا اور 25 اگست کو پھانسی سے قبل ان کی اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرایا گیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز