اصفہان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر شہر سے تعلق رکھنے والے انور ناروئی ولد یارمحمد نامی بلوچ قیدی کو آج صبح اصفہان کے دستگرد جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
باخبر ذرائع کے مطابق ایک روز قبل اس کے اہلخانہ سے جیل کے اندر حتمی ملاقات کروائی گئی تھی اور آج صبح اسے پھانسی دے دی گئی۔
ـ
انور ناروہی پر منشیات فروشی کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن عدالت میں اپنی صفائی پیش کرنے کے لیئے ان کو وکیلوں تک رسائی سے محروم کر دیا گیا تھا۔
ـ
واضح رہے کہ قابض ایران میں ریاست نے دسمبر سے لے کر آج تک 16 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے ۔


