لشکرگاہ ( ہمگام نیوز ) صوبے ہلمند میں ایک سرکاری تقریب میں ہونے والے بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور صوبائی گورنر سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکے صوبے کے دارالحکومت لشکر گاہ کے ایک اسٹیڈیم میں اس وقت ہوئے جب وہاں کسانوں کے دن کے سلسلے میں ایک تقریب جاری تھی۔
تقریب میں اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سمیت ہزاروں سے زائد افراد شریک تھے۔
عینی شاہدین نے خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ دھماکوں سے تقریب میں موجود ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
اسپتال ذرائع نے اب تک دھماکوں میں دو افراد کے ہلاک اور 23 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے.


