جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںافغانستان: دو مسافر ویگنوں میں دھماکے، 8 افراد ہلاک۔

افغانستان: دو مسافر ویگنوں میں دھماکے، 8 افراد ہلاک۔

کابل(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو مسافر ویگنوں میں بم دھماکوں سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے کہا ہے کہ پہلا حملہ کابل کے جنوب مغرب میں ایک شاہراہ پر ہوا۔ دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ اس دھماکے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد، دوسری مسافر بس کو چند کلو میٹر دور ہزارہ کمیونٹی کے علاقے کے نزدیک ہدف بنایا گیا۔ اس علاقے میں زیادہ تر اقلیتی شیعہ کمونیٹی آباد ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی دو بم حملوں میں مسافر بسوں کو ہدف بنایا گیا جس کے بعد عام شہریوں پر تشدد کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ بین الاقوامی افواج کے انخلا کا عمل جاری ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز کی بیرون ملک تریبت کے امکانات غیر واضح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز