سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںافغانستان سےامریکی فوجی انخلاء بارے روس،چین اور امریکہ میں معائدہ

افغانستان سےامریکی فوجی انخلاء بارے روس،چین اور امریکہ میں معائدہ

ماسکو(ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے افغانستان میں پائیدار امن کی خاطر سفارتی و سیاسی کوششوں کیلئے امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے جمعہ کے روز ماسکو میں روسی اور چینی عہدیداروں سے ملاقات ميں اہم پیش رفت حاصل کی۔ واضع رہے زلمے خلیل زاد جلد ہی طالبان کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنے والے ہیں۔ افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے کے خواہش مند امریکہ کو خطے کی دو اہم طاقتوں کی حمایت حاصل ہوگئی.
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اب اس مقصد کے لیے امریکی انتظامیہ کو روس اور ایشیا کے طاقتور ملک چین کا تعاون بھی حاصل ہوگا.
ان تینوں بڑے ممالک نے افغانستان میں امن عمل سے متعلق ایک فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چین اور روس بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے عمل میں مدد فراہم کریں گے.
ساتھ ہی طالبان سے طے پانے والے ممکنہ امن معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افغان طالبان غیرملکی عسکریت پسندوں کو اس خطے میں اجازت نہیں دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز