ماسکو(ہمگام نیوزڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں مختلف افغان نمائندوں اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جن میں افغانستان میں قیام امن کی شرائط پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ اس اجلاس کے موقع پر طالبان اور روس نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج نکل جائیں۔ماسکو میں افغان سیاستدانوں سے ملاقات میں طالبان نے غیر ملکی افواج کے موجود ہونے تک جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیاہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ماسکو میں دوسرے روز افغان سیاستدانوں اور طالبان کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا، افغان رہنماؤں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرنے پر طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان پر قابض غیر ملکی افواج کے ہوتے ہوئے جنگ بندی ممکن نہیں ہے ۔


