جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںافغانستان میں امریکی فضائی اڈا بگرام ایئربیس کو اتوار تک خالی کرکے...

افغانستان میں امریکی فضائی اڈا بگرام ایئربیس کو اتوار تک خالی کرکے افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے اُسے طالبان سے بچانےکے لیے تباہ کر رہے ہیں، فضائی اڈہ ممکنہ طور پر اتوار تک خالی کرکے اُسے افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے سربراہ جنرل آسٹن مِلر نے تشویش ظاہر کی ہے کہ مکمل انخلاء سے افغانستان خانہ جنگی کی نذر ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں جنرل آسٹن مِلر نے کہا کہ طالبان تیزی سے افغانستان کے بالخصوص شمالی علاقوں پر قبضہ کر رہے ہیں، اس پیش قدمی سے پُر تشدد کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن صرف سیاسی مفاہمت سے آسکتا ہے، افغان فورسز کی مدد کے لیے تعینات ملیشیا سے ملک خانہ جنگی میں چلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز