Homeخبریںافغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 7000 کمی لانے پر غور:سینئر امریکی...

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 7000 کمی لانے پر غور:سینئر امریکی دفاعی عہدیدار

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق اس وقت افغانستان میں14000 امریکی فوجی موجود ہیں۔ ان کا غیر فوجی مشن أفغان فورسز کی تربیت اور مشاورت ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئیر دفاعی عہدے دار نے جمعرات کے روز بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے 7000 کے قریب اپنے فوجی نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔عہدے دار نے میڈیا کو بتایا کہ افغانستان سے پہلا فوجی دستہ اگلے مہینے واپس آ سکتا ہے۔پنٹاگان کی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امریکہ افغان فورسز کو اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پہلے ہی منتقل کر چکا ہے۔ایک روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ حیران کن بیان دیا تھا کہ امریکہ شام سے اپنے فوجی دستے نکال رہا ہے۔ان کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سینئیر دفاعی امریکی عہدے دار نے وال سٹریٹ جنرل کو بتایا کہ میرے خیال میں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر تنازعات سے باہر نکلنے میں کتنے سنجیدہ ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ تنازعات کو اپنے اختتام تک پہنچانے کے ممکنہ طریقوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل حال ہی میں امریکہ کے ساتھ اپنے مذاکرات میں طالبان نے افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا یہ مطالبہ دہرایا تھا کہ تمام غیر ملکی فوجیں افغانستان سے نکل جائیں۔

Exit mobile version