Homeخبریںیونائیٹڈ عرب امارات کا پاکستانی اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالرجمع کرانے...

یونائیٹڈ عرب امارات کا پاکستانی اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان

ابو ظہبی(ہمگام نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے۔پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا جس کے بعد بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرسے بڑھ جائیں گے۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے مطابق رقم آئندہ چند دنوں میں جمع کروا دی جائے گی، رقم جمع کرانے کا مقصد پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے جب کہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونگے۔ابوظہبی فنڈ برائے ترقی پاکستان میں پہلے سے 8 منصوبوں کی فنڈنگ کر رہا ہے اور8 منصوبوں کی مجموعی لاگت ڈیڑھ ارب درہم ہے۔یونائیٹڈ عرب امارات کے اس اعلان کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

Exit mobile version