دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںافغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان ہلاک

کابل(ہمگام نیوز)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان ہلاک ہوگئے ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع سہگل میں کیا گیا جس میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 عسکریت پسند مارے گئے ۔مرنے والوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور انکی شناخت عتیق اللہ اور حقیار کے نام سے ہوئی ہے ۔باجوڑ ڈیوڈ لائن کے قریب واقع پاکستانی وایجنسی ہے ۔گزشتہ روز بھی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں چار پاکستانی طالبان مارے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز