کابل(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ افغانستان میں آنیوالے شدید زلزلہ کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے کہا کہ پیر کو مغربی افغانستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ ای ایم ایس سی نے مزید کہا کہ زلزلہ 30 کلومیٹر (18.64 میل) کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بھیٹے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔