دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںافغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدت کے ساتھ لڑائی...

افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدت کے ساتھ لڑائی جاری

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان مختلف اضلاع میں بیک وقت شدت کے ساتھ لڑائی جاری ہے بعض اضلاع میں صورتحال غیر واضح ہے غیر ملکی میڈیا مقامی حکام اور مرکزی حکومتی بیانات میں بھی تضادات موجود ہے۔

افغانستان کے وزارت دفاع ملی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ضلع دھدادی اور صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف پر طالبان گروہوں کے حملوں کو سیکورٹی فورسز نے پسپا کردیا ہے۔

افغانستان کے وزارت دفاع ملی کے نائب ترجمان فواد امان نے پیر کے روز نو آگست کو ٹویٹر پر اس حوالے سے بتایا کہ طالبان گروہوں کے ضلع دھدادی اور مزار شریف کے اطراف کیے گئے حملے ملک کے سیکورٹی اور دفاعی فورسز کی مزاحمت کی وجہ سے ناکام ہوچکے ہیں۔

وزیر دفاع ملی کے ترجمان نے کہا کہ اس جھڑپ میں سیکورٹی فورسز نے طالبان کو بہت زیادہ جانی نقصان سے دوچار کیا۔

ادھر بلخ کے پولیس چیف نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والی عوام صوبہ بلخ میں پل امام بکری اور ضلع دھدادی کے گاؤں توختہ میں طالبان سے لڑ رہے ہیں، انھوں نے طالبان کے حملوں کو روک لیا ہے۔

بلخ پولیس نے مزید کہا کہ ملک کی فضائی فورس نے بھی اس ضلع میں طالبان کے زیر قبضہ علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں طالبان جنگجو ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

بلخ کے پولیس چیف نے کہا طالبان علاقے سے بھاگ گئے ہیں اور ضلع کء مختلف مقامات پر بکھر کر جنگ لڑ رہے ہیں۔

در ایں اثناء طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے مزار شریف میں کود برق کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔ صوبہ بلخ کے ضلع دھدادی پر طالبان نے اتوار کی رات کو حملہ کیا تھا، اس کے ساتھ ہی انھوں نے صوبہ سمنگان کے مرکز پر بھی دھاوا بولا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز