دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںافغانستان میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری، حکومتی فورسز...

افغانستان میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری، حکومتی فورسز نے طالبان سے دو اضلاع کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا۔

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے، حکومتی فورسز نے طالبان سے دو اضلاع کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ فریاب کے دو اضلاع پشتون کوٹ اور خان چہار باغ کو طالبان کے قبضے سے واپس لے لیا، فریقین کے درمیان صوبہ غزنی اور پروان میں شدید لڑائی جاری ہے۔

جبکہ کابل کے علاقے پاغمان میں گن مین کے حملے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گئے، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز