تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی میں فوری کمی کی جائے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کی گئی ہے. ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی تشویش ناک صورتِ حال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں قانون کا احترام کیا جائے اور اس ضمن میں جامع مذاکرات کیئے جائیں۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تباہ کن امریکی پالیسیوں کے خطیمیں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا خطہ امریکا کے غیر ذمے دارانہ سلوک کے نتائج بھگت رہا ہے۔