شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںافغانستان میں ہماری عسکری و فضائی کارروائیاں جاری ہیں: پینٹاگان

افغانستان میں ہماری عسکری و فضائی کارروائیاں جاری ہیں: پینٹاگان

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں سرکاری افواج کو معاونت پیش کرنے کے سلسلے میں اس کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے زور دے کر واضح کیا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کی تاریخ میں ہر گز کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

جمعے کے روز پینٹاگان کے ایک ذمے ذاد نے ایک میڈیا سائٹ کو دیے گئے بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی سرزمین کے لیے کسی بھی خطرے کی صورت میں واشنگٹن واپس آکر اس خطرے کے ذرائع کو نشانہ بنانے پر مجبور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کا گڑھ بننے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز باور کرایا تھا کہ امریکی فوج کے طے شدہ انخلا کے باوجود امریکا اور افغانستان کے بیچ شراکت داری ہر گز ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ بیان افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کے دوران میں سامنے آیا۔

دوسری جانب افغان صدر نے زور دیا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شراکت داری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے آخری مراحل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس کو قانون سازوں اور عسکری ذمے داروں کے شدید دباؤ کا سامنا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ افغان حلیفوں کو طالبان کے انتقامی حملوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپریل میں فیصلہ کیا تھا کہ 11 ستمبر تک 2500 امریکی فوجیوں کا انخلا عمل میں لایا جائے گا۔ یہ فوجی ابھی تک افغانستان میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے گذشتہ ہفتے پیش کیے جانے والے ایک جائزے میں یہ کہا گیا تھا کہ افغان حکومت امریکی انخلا مکمل ہونے کے بعد توقع سے بھی زیادہ جلدی یعنی چھ ماہ کے اندر گر جائے گی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز