کابل(ہمگام)افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت میں طالبان سے جھڑپوں کے دوران نیٹو کے فضائی حملے میں غلطی سے 17 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسل کے سربراہ عطااللہ افغان نے کہا کہ لشکر گاہ شہر کے باہر حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں 14 پولیس اہلکار ہلا ہوئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ فضائی حملہ ہلمند-قندھار ہائی وے کے علاقے نہر سراج میں نیٹو کے ریزولیٹ سپورٹ مشن فورس کی جانب سے کیا گیا تھا۔