کابل(ہمگام نیوز) آج بروز ہفتہ شام 4 بج کر 27 منٹ پر کابل کے علاقے دشت پرچی، پی ڈی 13 میں سید الشہدا اسکول کے قریب دھماکا ہوا۔
موصول ہونے والے ابتدائی اطلاعات کے دھماکے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 35 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مزید برآں متاثرہ اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد طالب علم ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی جماعت یا گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔