چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںافغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکے،درجنوں نمازی جانبحق

افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکے،درجنوں نمازی جانبحق

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 50 افراد جانبحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان بسم اللہ حبیب نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے مغربی حصے میں واقع خلیفہ آغا گل جان مسجد میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب ہوا۔ ابتدائی طور پر حکام نے 10 افراد کی ہلاکت کا بتایا تھا۔

تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی محکمہ صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دھماکے کے بعد اسپتالوں کو 66 لاشیں موصول ہوئی ہیں اور دیگر 78 زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک تھی، اور تقریباً 20 افراد کو جلنے والی یونٹ میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز