سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںافغانستان: کابل کے مغربی علاقے میں دو مسافر بسوں پربم حملے میں7...

افغانستان: کابل کے مغربی علاقے میں دو مسافر بسوں پربم حملے میں7 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی

کابل(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل کے مغربی علاقے میں دو بم دھماکوں میں مسافر بسوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور مزید 6 زخمی ہوگئے

اس سے پہلے رواں ماہ کے اوائل میں افغان دارالحکومت کابل میں اسی طرح کے دھماکے ہوئے تھے جو ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقوں میں ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 12 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے-

اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کے مختلف علاقوں میں 8 جون کو ہونے والے واقعات میں 150 افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے –

امریکا گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے تمام بیرونی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے

اقوام متحدہ کے مشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے پہلے 3 ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک ہزار 783 شہری ہلاکتوں یا پھر زخمیوں کے زد میں آئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد سے بھی تجویز کر گئے ہیں-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز