سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںافغانستان کے خلاف پاکستان کا غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جنرل رازق...

افغانستان کے خلاف پاکستان کا غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جنرل رازق خان اچکزئی

کابل( ہمگام نیوز) افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس چیف بریگیڈئیر جنرل عبدالرازق خان اچکزئی نے کہا کہ افغان طالبان نے کوئٹہ شوریٰ کو افغانستان منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور پاکستان اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے طالبان کی مدد کررہا ہے، اتوار کو افغان میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ طالبان نے پاکستان کی مدد سے کوئٹہ شوریٰ کو افغانستان کے علاقے ہلمند منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے چند عناصر کی جانب سے راہ ہموار کی جارہی ہے، قندھار پولیس سربراہ کی جانب سے منصوبے کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا گیا کہ طالبان پاکستان کی مدد سے اگلے تین ماہ میں ہلمند کے علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد شوریٰ کو یہاں منتقل کریں گے تاہم طالبا ن کا اس علاقے میں قیام کم از کم ایک ہفتہ پر محیط ہوگا ، اسلام آباد کی جانب سے کوئٹہ شوریٰ کو افغانستان منتقل کرنے کا عمل صرف عارضی ہے جس کا مقصد عالمی برادری کی نظر میں یہ بارو کروانا ہے کہ اب ان کا افغان طالبان سے کوئی تعلق نہیں رہا ، منصبے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ طالبان کو ایک ہفتے کیلئے منتقل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان کے شہروں کراچی اور کوئٹہ میں محفوظ پناہ فراہم کی جائیں گے، جہاں سے وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، بیان میں کہا گیا کہ طالبان نے اپنے سربراہ ملا اختر منصور کو بھی افغانستان منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ،تاہم افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کی جانب سے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ان کی جانب سے افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے عسکریت پسندوں کی بھی مدد کی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز