جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںافغانستان کے صوبہ فریاب میں کار بم دھماکہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک...

افغانستان کے صوبہ فریاب میں کار بم دھماکہ، 4 پولیس اہلکار ہلاک 20 افراد زخمی۔

 

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دھماکہ ضلع المار میں پولیس ہیڈ کوراٹر کے باہر کیا گیا۔

قندھار کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سپاہی اور سویلین دونوں شامل ہیں۔

کسی بھی تنظیم نے تاحال دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

چند روز قبل افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی حملے سے 12 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملہ ضلع بہارک میں مدرسے پر کیا گیا۔

اس سے قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے  باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٖغور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز