چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںافغانستان: ہلمند میں امریکی فوجی ہلاک

افغانستان: ہلمند میں امریکی فوجی ہلاک

ہلمند(ہمگا م نیوز)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک حملے میں امریکہ کی خصوصی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ فورسز پر جب حملہ ہوا تو وہ انسدادِ دہشت گردی کے ایک آپریشن میں حصہ لے رہی تھیں۔اس کے بعد جب طبی امداد لے کر ایک ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا تو اسے بھی زبردستی لینڈنگ کرنا پڑی۔امریکہ کی سربراہی میں نیٹو افواج نے 2014 میں افغانستان چھوڑ دیا تھا لیکن 12000 کے قریب بین الاقوامی فوجی ابھی بھی وہاں تعینات ہیں اور مقامی فورسز کی طالبان کے خلاف مدد کر رہے ہیں۔ان میں سے کچھ ہلمند میں انسدادِ دہشت گردی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔حال ہی میں امریکی خصوصی دستے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں سے برسرِ پیکار بھی رہے ہیں۔یہ واقعہ افغان مرجاہ شہر کے قریب پیش آیا ہے۔امریکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر نے کہا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے: انہوں نے کہا ’ہم اس نقصان پر بہت افسردہ ہیں۔۔۔ ہماری دلی ہمدردیاں ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔‘کئی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر بھی فائرنگ کی زد میں آ گیا تھا۔
امریکی ملٹری کمانڈ کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر اتار لیا گیا تھا لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی مکینیکل مسئلہ ہو گیا تھا۔ ’اسے مار گرایا نہیں گیا۔ وہ خود ہی حفاظت سے اترا۔‘
ہلمند طالبان کا مظبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز