یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںافغان آرمی کا حملہ،پاکستان کے6فوجی سمیت11افرادشدید زخمی

افغان آرمی کا حملہ،پاکستان کے6فوجی سمیت11افرادشدید زخمی

چترال (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغان و پاکستان آرمی کے درمیان متنازعہ سرحد ڈیورنڈ لائن پر  شدید جھڑپیں، افغان فوج کی جانب سے خوفناک بمباری کرنے پر پاکستانی فوج پر شدید حملہ،تفصیلات کے مطابق  افغان فوج کی جانب سے پاکستان آرمی پر شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کے ذریعے چترال کے  سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں  6 فوجی اور خاتون سمیت 11 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ افغان آرمی کے اس حملے کے نتیجے میں پاکستان کے کئی چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔
اس واقعے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق افغان فوج کی جانب سے منگل کے روز پاک افغان متنازعہ سرحدی  علاقے میں حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےچترال کےگاؤ ں اروندوکی  کے علاقے میں پاکستانی فوج کے چوکیوں کونشانہ بنایا گیا۔

افغان سیکیورٹی فورسزنےناری ضلع سےمارٹرز،بھاری مشین گن سےفائرکیے۔ افغان فورسزکی فائرنگ سے 6فوجی اورخاتون سمیت 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔  جس کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی فوج نےافغان سرحدی چوکیوں کندکسی اوردلبرکونشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں ک نقصان پہنچانے کی بھی اطلاعات آرہی ہے ۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ افغان فوج کی جانب سے اس متنازعہ سرحد پر فائرنگ کی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی افغان فوج سرحد پار دہشتگردوں کے خلاف ایسی کاروائیاں کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز