شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںافغان امن عمل وداخلی معاملات میں عمران خان اپنی مداخلت روک دے:امریکی...

افغان امن عمل وداخلی معاملات میں عمران خان اپنی مداخلت روک دے:امریکی سفیر

کابل(ہمگام نیوزڈیسک) افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جان روڈنی باس کی جانب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افغان امن عمل میں بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ کرکٹ کے بعض پہلو سفارتکاری میں بہت اچھے سے پورے اترتے ہیں اور کچھ نہیں، عمران خان یہ اہم ہے کہ آپ افغانستان کے امن عمل اور داخلی معاملات میں بال ٹیمپرنگ کی اپنی کوشش کو روک کر رکھیں‘۔یادرہے پاکستانی وزیراعظم کے اس متنازعہ بیان پر افغانستان میں مختلف سطح پر سخت مزمت کی گئی،اب تازہ ترین اطلاعات ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی سفیر نے بھی اس متنازعہ بیان کو ناپسند کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز