شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںافغان حکومت اور طالبان مذاکرات کے باوجود تشدد میں کمی نہیں آئی-...

افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کے باوجود تشدد میں کمی نہیں آئی- بھارت

نئی دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہاہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود تشدد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے افغانستان میں خواتین، اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں پر ہونے والے حملوں اور تشدد کے خاتمے کے لیے مستقل اور جامع جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ زدہ ملک میں حقیقی سیاسی مفاہمت کے لیے کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرے گا۔جے شنکر کا کہنا تھاکہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو فورا ختم کرنا اور دہشت گردوں کے سپلائی چین کو پوری طرح منقطع کرنا انتہائی ضروری ہے۔ دہشت گردی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے-

جے شنکر نے مزید کہاکہ اس امر کو یقینی بنانا بھی یکساں طور پر اہم ہے کہ دہشت گرد گروپ دیگر ملکوں کو دھمکی دینے یا ان پر حملے کرنے کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال نہ کرنے پائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دیر پا امن کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے اندر بھی امن قائم ہو اور اس کے اطراف کے ملکوں میں بھی امن قائم رہے۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ بین الاقوامی برادری کو افغانستان پر نافذ مصنوعی ٹرانزٹ رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کام کرنا چاہیے اور کسی رکاوٹ کے بغیر افغانستان میں پہنچنے کے لیے ٹرانزٹ حقوق کی ضمانت دینی چاہیے۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ سے یہ بات واضح ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود تشدد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے برخلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص یکم مئی کے بعد سے ملک میں مذہبی اور لسانی اقلیتوں، طالبات، افغان سکیورٹی فورسز علما اہم عہدوں پر فائز خواتین صحافیوں حقوق انسانی کے کارکنوں اور نوجوانوں کو نشانہ بنا کر حملے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز