پشاور/کوئٹہ(ہمگام نیوز) میڈیا اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں مسلح افراد فائرنگ کے نتیجے میں میں قابض پاکستانی فوج کے 6 فوجیوں کے آئی ایس پی آر نے بھی ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پاکی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے مسلح افراد نے پاکی فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کا یہ واقعہ کا پیش آیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکی فوج کے ہلاک ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی بلوچستان کے دستے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملے میں پاکی فوج کے آفیسر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے اہلکار ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے مںسلح افراد کے کیخلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے۔ کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہے۔واضع رہے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں کے ہلاکتوں بارے پاکستان آرمی چیف چیف ، وزیراعطم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ افغان حکومت دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے اور ان کا قلع قمع کرے۔


