یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںافغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے انس حقانی سمیت 9 ارکان...

افغان حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے انس حقانی سمیت 9 ارکان رہا کردیئے

کابل (ہمگام نیوز ڈیسک) افغان حکومت،طالبان اور امریکہ مذاکرات کے بعد بڑی پیش رفت ہوئی ہے، افغان حکومت نے ’افغان روڈ میپ‘ کےتحت حقانی نیٹ ورک کے9 ارکان کو رہا کردیا۔
رہا کیے گئے افراد میں سراج الدین حقانی کے چھوٹے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔اگلے مرحلے میں طالبان بھی چند امریکی و یورپی قیدیوں کو آزاد کردینگے۔انس حقانی کو افغان خفیہ ایجنسی نے 14 اکتوبر 2014 کو افغان صوبے خوست سے حراست میں لیا تھا. ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر کی رہائی متحدہ عرب امارات میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے برائے راست مذاکرات کا نتیجہ ہے اور یہ رہائی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حصہ ہے۔یاد رہے طالبان نے دو روز قبل اپنے چند اہم رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز