شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںافغان خاتون گورنر سلیمہ کی نگرانی میں طالبان مخالف ملیشیا کی بھرتی۔

افغان خاتون گورنر سلیمہ کی نگرانی میں طالبان مخالف ملیشیا کی بھرتی۔

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان خاتون گورنر کی نگرانی میں طالبان مخالف ملیشیا کی بھرتی سلیمہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کے پاس بندوقیں نہیں ہیں لیکن انہوں نے جاکر اپنی گائیں، دنبے حتی کہ اپنی زمینیں بھی بیچیں ہیں تاکہ اسلحہ خریدا جا سکے۔

سلیمہ مزاری افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلعے چار کنت کی گورنر ہیں جو ان دنوں اپنے ضلعے سے طالبان مخالف ملیشیا کی بھرتی کر رہی ہیں۔ مزاری مردوں کے زیر اثر افغانستان کی ایک خاتون ضلعی گورنر ہیں اور ایک مشن پر ہیں۔ طالبان سے لڑنے کے لیے مردوں کو بھرتی کررہی ہیں۔ سلیمہ اس گانے کے بول پر عمل کر رہی ہیں جو وہ اپنی گاڑی میں سنتی رہتی ہیں یعنی مادر وطن میں اپنی جان تجھ پر وار دوں۔ سلیمہ یہی دوسروں سے کہہ رہی ہیں۔

طالبان نے مئی کے آغاز سے ہی افغانستان کے زیادہ تر دیہی علاقوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے جب سے امریکی افواج کے انخلا کا آعاز ہوا ہے۔ ان علاقوں میں زندگی قدرے تبدیل ہو گئی ہے جہاں عسکریت پسندوں نے قبصے کیے ہیں خاص طور پر چارکنت میں جو پہاڑوں اور وادیوں پر مبنی ضلع ہے اور سلیمہ مزاری اس کی گورنر ہیں۔ صوبہ بلخ میں مزارے شریف سے ایک گھنٹے کی دوری پر ضلعے چارکنت میں صورتحال کشیدہ ہے۔

سلیمہ مزاری کا کہنا ہے کہ ’طالبان وہی ہیں جو انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں۔ طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ملازمتوں کے مواقع نہیں دیے گئے لیکن 2001 میں عسکریت پسندوں کا تختہ الٹنے کے بعد رویوں میں کچھ تبدیلی آئی تھی۔

سلیمہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سماجی لحاظ سے لوگ خواتین کو رہنماؤں کے طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں تھے۔ سلیمہ مزاری ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی ہیں جس میں اکثریت شیعہ فقہے سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ہے اور اسے سنی طالبان کم تر فقہ سمجھتے ہیں۔

اس برادری پر طالبان اور داعش مستقل حملے کرتے رہے ہیں جس میں سکول پر کیا جانے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں 80 لڑکیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔ جس ضلعے کی مزاری گورنر ہیں اس کے آدھے سے زیادہ علاقے پر طالبان پہلے ہی قبضہ کر چکے ہیں اور وہ بقیہ کے دفاع کے لیے زیادہ تر وقت جنگجووں کی بھرتی میں صرف کرتی ہیں۔ سیکڑوں مقامی افراد جن میں کسان، چرواہے اور مزدور شامل ہیں ان کے مقصد میں ان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔

سلیمہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کے پاس بندوقیں نہیں ہیں لیکن انہوں نے جاکر اپنی گائیں، دنبے حتی کہ اپنی زمینیں بھی بیچیں ہیں تاکہ اسلحہ خریدا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر دن و رات محاظ پر ہوتے ہیں اور اس کی انہیں کوئی تنخواہ نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز