چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںافغان صدرنے طالبان کو مشروط طورپر3ماہ کیلئے جنگ بندی کی پیشکش

افغان صدرنے طالبان کو مشروط طورپر3ماہ کیلئے جنگ بندی کی پیشکش

کابل (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) جنگ زدہ ملک افغانستان کے صدر ڈاکٹراشرف غنی نے طالبان جنگجووں سے مشروط جنگ بندی کا اعلان افغانستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی ایک تقریر میں کیا۔افغان صدر نے عید الاضحی سے قبل طالبان کو مشروط جنگ بندی کی پیش کش کی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق افغان صدر کی طرف سے یہ پیش کش تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ طالبان بھی ان بابرکت دنوں میں جنگ بندی کا احترام کریں ۔ صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ جنگ بندی ہو سکتی ہے بشرطیکہ طالبان اس کا احترام کریں۔صدر غنی نے طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان افغانستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی ایک تقریر میں کیا۔ طالبان کی طرف سے ڈاکٹر اشرف غنی کی اس پیش کش کے بارے میں تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل افغان حکومت اور طالبان نے عید الفطر کے موقعے پر بھی عارضی جنگ بندی پر عمل کیا تھا۔ اس جنگ بندی سے قبل ملک کے کئی حصوں میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان نے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا تھا اور کئی جگہوں پر طالبان اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے بغلگیر ہونے کے مناظر بھی دیکھے گئے تھے۔سب سے اہم بات یہ کہ اس جنگ بندی معائدے کی عوام نے گرمجوشی سے زبردست حمایت کی تھی۔اس حوالے سے افغان طالبان کی براہ راست سرپرستی کرنے والے پاکستان کے دفتر خارجہ نے بظاہر کہا ہے کہ پاکستان ایسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس سے افغانستان میں دیرپا امن کے قیام میں مدد مل سکے۔ماضی میں افغان عوام اور حکومتی عہدیدار دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے پاکستانی بیانیے پر ان کا کبھی بھی بھروسہ نہیں رہا ہے۔اور وہ ایسے بیانیے کو مشکوک نظروں سے دیکھتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز