Homeخبریںافغان طالبان کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری

افغان طالبان کی پہلی کامیابی، روس میں سفارت کار کی تقرری

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں حکمران طالبان کو عالمی سطح پر پہلی مرتبہ ایک ایسی کامیابی مل گئی ہے، جو انہیں اب تک حاصل نہیں ہو سکی تھی۔ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے اپنے ہاں طالبان کے ایک سفارت کار کی تقرری کی اجازت دے دی ہے۔
افغان دارالحکومت کابل اور روسی دارالحکومت ماسکو سے اتوار دس اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روس بین الاقوامی برادری کا رکن ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے اپنے ہاں کابل میں طالبان کی حکومت کے سفارتی نمائندے کی تقرری کی اجازت دے دی ہے۔

کابل میں طالبان کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ماسکو میں افغان سفارت خانے کا انتظام باقاعدہ طور پر اب طالبان کے نامزد کردہ سفارت کار کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ماسکو حکومت نے اس سفارت کار کے کاغذات نامزدگی بھی باقاعدہ تسلیم کر لیے ہیں۔

کابل میں ملکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ماسکو میں افغانستان کی سابقہ حکومت کے نامزد کردہ سفیر نے اپنا کام کرنا بند کر دیا تھا۔ اب لیکن طالبان کے نامزد کردہ سفارتی ناظم الامور جمال غاروال نے ماسکو میں اپنی سفارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

اسی دوران روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے بھی لکھا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ابھی حال ہی میں کابل میں طالبان حکومت کی طرف سے جمال غاروال کی ماسکو میں افغان ناظم الامور کے طور پر تعیناتی کی منظوری دیتے یوئے ان کی سفارتی اسناد تسلیم کر لی تھیں۔

Exit mobile version