Homeخبریںافغان طالبان کے دورہ تہران اور دوطرفہ مذاکرات کی ایران نے تصدیق...

افغان طالبان کے دورہ تہران اور دوطرفہ مذاکرات کی ایران نے تصدیق کردی

تہران (ہمگام نیوزڈیسک) خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے افغان طالبان کے وفد کی دورہ تہران کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان وفد کے اراکین نے نائب ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کیساتھ ملاقات کے دوران تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر بتایا کہ افغان طالبان کے ایک وفد نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا اور وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد سے تفصیلی مذاکرات کیئے۔ترجمان نے کہا کہ اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی کے دورہ افغانستان کے بعد افغان طالبان کا ایک وفد گزشتہ روز تہران آیا تھا۔ افغان طالبان اور ایران کے مابین خطے میں مستقبل کے مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھ کر طالبان اور ایران اس طرح کی مذاکرات کے خواہاں تھے جبکہ یہ مذاکرات افغان حکومت کی پیشگی اطلاع سے طے پائے گئے تھے ۔

Exit mobile version