جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںافغان فوج کا طالبان کے مخصوص ٹھکانے پر یلغار، 8 مغوی ساتھیوں...

افغان فوج کا طالبان کے مخصوص ٹھکانے پر یلغار، 8 مغوی ساتھیوں کو بازیاب کرا لیا.

کابل(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں خصوصی فورسز کے دستوں نے طالبان کے ٹھکانے پر سوموار کے روز یلغار کرتے ہوئے مسلح گروہ کے حراستی مرکز سے 8 سکیورٹی اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا۔

اطلاعات کے مطابق فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن سوموار کے اوائل میں ضلع بغلانِ مرکزی کے گاؤں عمرخیل میں شروع کیا گیا،

سکیورٹی فورسز کے ترجمان نےکہا ہے کہ انہوں نے عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا ہے۔ گزشتہ
3 ہفتوں سے ضلع بغلانِ مرکز حکومتی افواج اور طالبان عسکریت پسندو نے یکم مئی سے امریکہ کی زیرقیادت افواج کے افغانستان سے انخلا شروع ہونے کے بعد سے سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے،

لیکن اب تک طالبان نے حکومتی افواج کے آپریشن پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہ نیٹو افوج کے انخلا کے بعد طالبان نے افغان عوام اور فورسز پر حملے بڑھادئیے ہیں۔اور افغانستان کے کچھ علاقوں پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز