دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںافغان فورسز نے طالبان کی جیل سے 59 قیدی رہا کروا لیے

افغان فورسز نے طالبان کی جیل سے 59 قیدی رہا کروا لیے

کابل ( ہمگام نیوز)افغان فورسز کے خصوصی دستوں نے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نہر سراج میں طالبان کی ایک جیل پر چھاپہ مار کر وہاں قید 59 مغویوں کو رہا کروا لیا ہے۔ حکومی بیان کے مطابق رہا کروائے گئے افراد میں فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہری شامل تھے۔ جنوبی صوبے ہلمند کے متعدد علاقوں پر طالبان قابض ہیں اور اب حکومت نے عسکریت پسندوں کی سرکوبی کے لیے وہاں تعینات فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک ایسے موقع پر کہ جب فریقین کے درمیان امن عمل کے آغاز کی کوششیں جاری ہیں، شدت پسندوں کے حملوں اور حکومتی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز