سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںافغان ولایت گردیز میں افغانی عوام نے پاکستانی 14 اگست کے خلاف...

افغان ولایت گردیز میں افغانی عوام نے پاکستانی 14 اگست کے خلاف مظاہرہ کر کے احتجاج کیا

افغان ولایت گردیز میں افغانی عوام  نے پاکستانی 14 اگست کے خلاف مظاہرہ کر کے احتجاج کیا

گردیز ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے افغان میڈیا کے رپورٹ کے مطابق صوبہ گردیز میں بڑی تعداد میں افغان عوام نے پاکستان کے نام نہاد یوم آزادی 14اگست کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اٹھائے مظاہرے کا اہتمام کیا ۔ مختلف بینرز پہ انھوں نے بڑی بڑی الفاظ میں واضع کرتے ہوئے پاکستان کو سرطان ( کینسر ) سے تشبیہ دی۔

افغان مظاہرین  نے پاکستان کو دہشتگرد ریاست کرار دیا اور اسے دہشت گردوں کو پالنے والا ملک بھی گردانا ہے۔

مظاہرین کے شرکا نے پشتونستان میں بابڑی نسل کشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے آج بھی پشتونوں کو ماررہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور ان کی انسانی حقوق کے پامالیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جانا چائیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز