Homeخبریںاقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ مشکے میں ذیادتی کا شکار...

اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ مشکے میں ذیادتی کا شکار بلوچ خواتین کو انصاف فراہم کریں۔ ڈاکٹر اللہ نذر

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ بلوچ نے ہفتے کے روز سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ذریعے بتایا کہ پاکستانی فوج و مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی بلوچستان کے علاقے مشکے میں بلوچ خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعے پر اقوام عالم و انسانی حقوق کی جانب سے پاکستان اور اس کے مسلح جتھوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر بلوچ خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے واقعہ پر مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری 2021 کو مشکے کے علاقے جاکو میں پاکستانی فوج و مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں جن میں دو اہلکاروں کی شناخت شیرا ولد احمد، خداء داد ولد عبد کریم و دیگر شامل تھیں، نے ایک بلوچ چرواہا حکیم بلوچ کے گھر پر دھاوا بول کر وہاں موجود تین خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بلوچ رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر کے بیان کے مطابق بلوچستان میں ہزاروں ایسے غیر انسانی عمل پاکستان و اس کے ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے سر انجام دیئے جاچکے ہیں، کئی واقعات میں مقامی لوگ خوف کے باعث ایسے کیسز کو رپورٹ نہیں کر پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالم اقوام و انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کرتے ہیں کے وہ پاکستان و اس کے اسکواڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بلوچ خواتین کو انصاف فراہم کرے-

آواران سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز و مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے درجنوں اہلکاروں نے مشکے میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود لوگوں پر تشدد کی اور گھر میں موجود افراد کو حراساں کیا ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فورسز نے گھر میں موجود تین خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج اور ڈیتھ سکواڈ کے ہاتھوں بلوچ خواتین و بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں معمول بن چکی ہیں۔ گذشتہ ماہ تربت میں پاکستانی ایف سی اہلکار کے ہاتھوں بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Exit mobile version