اسلام آباد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اسلام آباد تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں پاکستانی حساس ادارے کے سابق آفیسر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پمز ہسپتال منتقل کردی۔
ذرائع کے مطابق کرنل (ر) طارق قریشی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ان کی لاش واش روم میں پڑی تھی۔