یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںاقوام متحدہ غزہ اورغربِ اردن میں اسرائیل کے اقدامات کو غیرقانونی قراردے۔...

اقوام متحدہ غزہ اورغربِ اردن میں اسرائیل کے اقدامات کو غیرقانونی قراردے۔ فلسطینی وزیراعظم

غزہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں کے تحت غزہ اور غربِ اردن میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کو غیرقانونی قرار دے۔

انھوں نے سوموار کے روز ایک نشری نیوزکانفرنس میں کہا کہ ’’غزہ میں اسرائیل کے سفاکانہ حملوں سے پورے پورے خاندان ختم ہوگئے ہیں۔‘‘

اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ان حملوں میں اب تک 197 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ان میں 58 بچّے شامل ہیں۔

فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ ’’اسرائیل ہمارے خلاف منظم جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اور انھیں دنیا کو دکھانے کے لیے براہ راست نشر کررہا ہے۔‘‘

اتوار کو غزہ شہر پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں اورسب سے بڑے شفاء اسپتال کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں۔گذشتہ ہفتے کے دوران میں اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اسی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا جاتا رہا ہے۔

محمد اشتیہ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اس وقت فلسطینی حکام غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے مصر اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز