عمان: (ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پُرعزم ہے، UNRWA کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
گٹرس نے اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع ‘وحدت مہاجر کیمپ’ کا دورہ کیا اور پریس کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘انروا’ نہایت مشکل حالات میں کام کر رہی ہے۔ امدادی ایجنسی کے خلاف الزامات کی تفتیش جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ اسے دوبارہ مالی تعاون فراہم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔
گٹرس نے کہا ہے کہ انروا کی مالی تعاون بند کرنے والے بعض ممالک نے اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے اور بعض ممالک تفتیشی نتائج کے منتظر ہیں۔ انروا کو غزّہ کی پٹّی میں حیاتی اہمیت حاصل ہے اور ہم اسے مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انتونیو گٹرس نے کہاہے کہ غزّہ میں امدادی سامان کے داخلے کا واحد راستہ فائر بندی ہے۔ انہوں نے رفح پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دوبارہ متنبہ کیا اور کہا ہے کہ “یہ حملے ایک انسانی تباہی کا سبب بن جائیں گے”۔
واضح رہے کہ انروا کے ہائی کمشنر فلپ لازارینی نے 24 مارچ کو جاری کردہ بیان میں اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے کہا ہے کہ غزّہ کے شمال میں انروا کی غذائی مداد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


